پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’چہیتے‘ عامرکی راہوں سے کانٹے چننے کا کام تیز

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ’چہیتے‘ عامر کی راہوں سے کانٹے چننے کی کوششیں تیز کردیں، فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر کو نیوزی لینڈ کا ویزا دلانے کیلئے مکمل قانونی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کو اگرچہ قومی تربیتی کیمپ میں شامل کرکے آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے دورے پر بھیجنے کا اشارہ دیا لیکن اس راہ میں سب سے بڑی قانونی رکاوٹ ویزے کا حصول ہے۔ پی سی بی اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے رہنمائی حاصل کررہا ہے کہ کیا محمد عامر کو نیوزی لینڈ کا ویزا مل سکتا ہے یا نہیں؟۔قانونی مشیر تفضل رضوی نے برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر برطانوی عدالت سے سزا یافتہ اور جیل بھی کاٹ چکے لہذا جب بھی وہ کسی ملک کے ویزے کی درخواست دیں گے انھیں اپنی سزا کا ریکارڈ پیش کرنا ہوگا، دنیا کے بیشتر ممالک ویزے کی درخواست کے وقت اگر کوئی سزا ہوئی ہو تو اس کا ریکارڈ طلب کرتے ہیں جبکہ کئی ممالک سزا یافتہ کی ویزا درخواست سرے سے مسترد کردیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور محمد عامر کی خاتون وکیل اس سلسلے میں معلومات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ تفضل رضوی نے یہ بات واضح کردی کہ ویزے کا معاملہ بورڈ کے اختیار میں نہیں بلکہ اس کا اختیار اس ملک کے ہائی کمیشن کو ہوتا ہے تاہم پی سی بی محمد عامر کو قانونی معاونت فراہم کررہا ہے۔اس سلسلے میں زیادہ ذمہ داری محمد عامر اور ان کی وکیل پر عائد ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس مرحلے پر کوئی بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ محمد عامر کو ویزا ملے گا یا نہیں کیونکہ ویزے کی درخواست انفرادی طور پر نمٹائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے گزشتہ سال محمد عامر کی ویزے کی درخواست مسترد کیے جانے کی رپورٹس بھی موجود ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…