دبئی (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ، ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کا پہلا نمبر ہے۔جنوبی افریقہ حال ہی میں بھارت سے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے شکست کے باوجود آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت اس سیریز میں کامیابی کے بعد چوتھی رینکنگ سے دوسری پر آگیا ہے۔پاکستان نے انگلینڈ کو متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دے کر دوسری رینکنگ تو حاصل کر لی تھی لیکن وہ زیادہ اس پر قائم نہ رہ سکا اور بھارت نے اس کی جگہ لے لی اور پاکستان کو چوتھی رینکنگ پر آنا پڑا۔اس طرح آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دے کر ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا کا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بالترتیب پانچویں، چھٹی اور ساتویں پوزیشن ہے۔دوسری جانب ایک روزہ کرکٹ رینکنگ میں پاکستان فہرست میں کافی نیچے ہے اور 87 پوائنس کے ساتھ اس کی رینکنگ آٹھویں ہے۔ پاکستان حال ہی میں کھیلی جانے والی چار ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو شکست دے کر اپنی رینکنگ بہتر کر سکتا تھا لیکن وہ اس میں ناکام رہا اور سیریز تین ایک سے انگلینڈ کے نام رہی۔ون ڈے رینکنگ میں عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کا پہلا نمبر ہے جبکہ بھارت جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز تین، دو سے ہارنے کے باوجود رینکنگ میں دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں موجودہ چیمپیئن سری لنکا پہلے، ویسٹ انڈیز دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی رینکنگ چھٹی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل رینکنگ دوسری تھی، تاہم انگلینڈ کے خلاف حالیہ دورے کے دوران پاکستان کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں بھی تین صفر سے شکست ہوئی تھی۔ٹیسٹ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، جنھوں نے سری لنکا کے خلاف دوسں رے ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو سیریز جیتنے میں مدد فراہم کی، تیسرے نمبر پر ہیں۔ابتدائی دو بلے بازوں میں دو پاکستان بلے باز بھی شامل ہیں۔ یونس خان چھٹے نمبر پر ہیں، جب کہ مصباح الحق کی رینکنگ دسویں ہے۔اگر آئی سی سی کی ٹیسٹ بولروں کی رینکنگ پر نظر ڈالیں تو ابتدائی دس بولروں میں شامل واحد پاکستانی بولر یاسر شاہ ہیں جو چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ یاسر شاہ نے انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کی تھیں۔بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پہلے، بھارتی آف سپنر ایشون دوسرے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ون ڈے بیٹسمین رینکنگ میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے۔ اے بی ڈیویلیئرز پہلے، ویراتکوہلی دوسرے اور کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔اسی طرح ون ڈے بولروں کی رینکنگ کے ابتدائی دس کھلاڑیوں میں شامل واحد بولر سعید اجمل ہیں جو نویں نمبر پر ہیں۔ پہلا نمبر سنیل نرائن کا ہے اور دوسری رینکنگ مچل سٹارک کی ہے۔ٹی 20 کرکٹ میں آسٹریلوی بلے باز آرون فنچ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے اور ایلکس ہیلز تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ ابتدائی دس بلے بازوں میں کوئی بھی بلے باز شامل نہیں ہے۔بولروں میں سنیل نرائن بدستور پہلے اور ویسٹ انڈیز کے ہی سیموئل بدری دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہد آفریدی کی رینکنگ چھٹی ہے۔آئی سی سی کی خواتین کرکٹ ٹیم کی رینکنگ میں بھی پاکستان ٹیم کی صورت حال کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے اور وہ ساتویں پوزیشن موجود ہے۔ وومن ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی نے مینز ، وویمنز ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
الطاف حسین کا ایم کیو ایم ختم کرنے کا اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
کمر عمر میں بڑی کامیابی، 17 سالہ طالبہ نے 40 سالہ پرانی ریاضی کی تھیوری ...
-
پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار کون ہے؟ محسن گیلانی کا انکشاف
-
بھارت: 14 سالہ بچی سے 200 افراد کی زیادتی
-
پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے،آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
-
لاہور: بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہونیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ...
-
اسلام آباد: جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے نے ریٹائرڈ انسپکٹر باپ اور 2 بہنوں ...
-
رونالڈو اور جارجینا کی منگنی کی انگوٹھی کتنی مہنگی ہے؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں ...
-
متحدہ عرب امارات کی ایئرپورٹ اتھارٹیز کا مسافروں کو انتباہ، ممنوعہ اشیاء کی فہرست جاری
-
گائے نے تین دن میں 343 لیٹر دودھ دیکر نیا عالمی ریکارڈ بنادیا
-
بجلی سستی ؟ وفاقی وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
الطاف حسین کا ایم کیو ایم ختم کرنے کا اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
کمر عمر میں بڑی کامیابی، 17 سالہ طالبہ نے 40 سالہ پرانی ریاضی کی تھیوری غلط ثابت کر دی
-
پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار کون ہے؟ محسن گیلانی کا انکشاف
-
بھارت: 14 سالہ بچی سے 200 افراد کی زیادتی
-
پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے،آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
-
لاہور: بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہونیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
اسلام آباد: جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹے نے ریٹائرڈ انسپکٹر باپ اور 2 بہنوں کو ذبح کردیا
-
رونالڈو اور جارجینا کی منگنی کی انگوٹھی کتنی مہنگی ہے؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
-
متحدہ عرب امارات کی ایئرپورٹ اتھارٹیز کا مسافروں کو انتباہ، ممنوعہ اشیاء کی فہرست جاری
-
گائے نے تین دن میں 343 لیٹر دودھ دیکر نیا عالمی ریکارڈ بنادیا
-
بجلی سستی ؟ وفاقی وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی
-
لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے قائداعظم کو پاکستان کے بدلے کیا آفر دی تھی؟ حیران کن انکشافات جانیے
-
اسلام آباد میں 13 اگست کو عام تعطیل کا اعلان