لاہور(نیوزڈیسک) وسیم اکرم اور آسٹریلوی سٹار ڈین جونز لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں اِن ایکشن نظر آئے تو چند منٹوں میں ہی شائقین کا تانتا بندھ گیا،پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد ٹیم کی سپورٹ کے لئے سابق کپتان وسیم اکرم نے برسوں بعد لاہور میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلی۔ قومی کرکٹر محمد عرفان اور بابر اعظم بھی لیجنڈز کے ساتھ تھے۔ اسلام آباد ٹیم کے ڈائریکٹر وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم پی ایس ایل میں مضبوط ہے اور وہ خوش ہیں کہ نوجوان پاکستانی کھلاڑی اچھے پلیٹ فارم پر کھیلیں گے۔اسلام آباد کوچنگ سٹاف میں آسٹریلوی ڈین جونز بھی شامل ہیں جن کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کو پی ایس ایل سے ایشیاء4 اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ہاتھ آئیگا۔ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ وہ وسیم اکرم کی موجودگی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔وسیم اکرم کے ٹیپ بال ایکشن پر ڈین جونز نے رواں کمنٹری بھی کی جسے وہاں موجود شہریوں نے بھر پور طریقے سے انجوائے کیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف















































