جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

میری خواہش ہے میں پاکستان کے نوجوانوں کو باکسنگ کی تربیت دوں ،عامر خان

datetime 22  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان کے نوجوانوں کو باکسنگ کی تربیت دوں ¾ لیاری باکسنگ کاگڑھ ہونے کے ناطے ٹیلنٹ سے مالامال ہے¾ پاکستان میں ویمن باکسنگ کا آغاز خوش آئند ہے ¾ پاکستان سے محبت میری خون میں شامل ہے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے نام سے منسوب آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کی تقریب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں کیا عامر خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ لیاری کے علاقے میں اپنی باکسنگ اکیڈمی قائم کروں، مجھے باکسنگ سے پیارکرنے والے لیاری کے لوگوں سے پیار ہے، لیاری نے باکسنگ اور فٹبال میں نام کمایا۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی نئی نسل کو تربیت دینے کے لیے تیار ہوں، میں لیاری کے بچوں کو باکسنگ سکھاو¿ں گا، میں اور میرا بھائی ہارون خان بھی لیاری آکرباکسنگ مقابلے میں شرکت کریں گے، انھوں نے نوجوانوں کوکھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے حصول پر بھی زور دیا اس مو قع پرانھوں نے ملاقات کےلئے آنے والی گرلز باکسرزکو سراہا اورکہا کہ ان کے رنگ میں آنے سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہوجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…