لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز پر بھارتی حکومت کی وجہ سے معاملات تعطل کا شکار ہیں، بھارتی حکومت کی اجازت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ لاہور میں پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب فرنچائز اور سلیکٹرز کا معاملہ ہے، پی ایس ایل پاکستان میں نہ ہونے کا افسوس ہے۔ شہریار خان نے کہا پی ایس ایل کے تمام انتظامات مکمل ہیں، پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں کرپشن نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا خواتین کی کرکٹ پر توجہ دے رہے ہیں خواتین کرکٹرز کو جلد تیار کیا جائے گا۔