لاہور(نیوزڈیسک) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد عامر کی سلیکشن معمہ بن گئی ، سلیکٹر کبیر خان نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر کو منتخب کرنے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔ بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں چودہ وکٹیں اڑانے والے محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سلیکٹر کبیر خان نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ اگر محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم میں ٹیم میں شامل کیا گیا تو کیا تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔اس سے پہلے سابق کپتان محمد حفیظ بھی اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں جبکہ پی سی بی چئیر مین شہریار خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم بائیں ہاتھ کے سوئنگ بولر پاکستان پریمئر لیگ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ہیں۔