پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی سابق کرکٹر اظہر الدین نے شادیوں کی ہیٹرک مکمل کرلی 

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹ کپتان اظہر الدین تیسری بار دلہا بن گئے ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق اظہر الدین نے اپنی دیرینہ دوست شینن میری سے شادی کرلی، دوسری جانب اظہر الدین نے شادی کی خبروں کی سختی سے تردید کردی ،اطلاعات کے مطابق اظہر الدین سنگیتا بجلانی سے طلاق کے بعد شینن کے ساتھ ہی رہ رہے تھے۔شینن کے ساتھ ان کے تعلقات کی خبر سب سے پہلے اس وقت عام ہوئی جب 2013 میں ان کی پیرس میں چھٹی مناتے ایک تصویر وائرل ہو گئی تھی۔اس وقت شینن نے کہا تھا کہ اظہر اس کے دوست ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اظہر الدین اپنے مرحوم ڈرائیور جان محمد کی تعزیت کیلئے انکے گھر گئے اور انہوں نے شینن کا بطور بیوی تعارف کرایا اس وقت شینن نے برقع اوڑھا تھا۔اس کے بعد اظہر الدین شینن کے ساتھ نئی دہلی میں ہونیوالی ٹینس لیگ کا میچ بھی دیکھنے گئے۔ جبکہ سابق کرکٹر کی طرف سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹس میں کہا گیا کہ میری تیسری شادی کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیںیاد رہے اظہر نے پہلی شادی نورین سے کی تھی جس میں انکے چو بیٹے اسد اور ایاز ہیں اور انہیں شادی کے نو سال بعد طلاق دیدی۔اس کے بعد انہوں نے1996ء4 میں اداکارہ سنگیتا بجلانی سے شادی کی اور اس کے ساتھ انکا2010ء4 تک ساتھ رہا اور طلاق ہوگئی جبکہ ایک سال قبل انکا انیس سالہ بیٹا ایاز الدین روڈ حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…