جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

ہیملٹن ٹیسٹ اور سیریز کیویز کے نام 

datetime 21  دسمبر‬‮  2015 |

ہیملٹن(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔میچ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اسے میچ جیتنے کے لیے مزید 47 رنز کی ضرورت تھی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 108 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔اس شاندار کارکردگی پر کین ولیمسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 122 رنز سے شکست دے دیاس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں ایک عمدہ آغاز کے بعد صرف 133 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس نے نیوزی لینڈ کویہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا تھا۔نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور محض 11 رنز پر اس کے دونو اوپنرز آؤٹ ہو چکے تھے لیکن پھر کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے اننگز کو سنبھالا دیا۔ راس ٹیلر 35 اور کپتان برینڈن مکلم 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے دوسری اننگز میں چار وکٹیں جبکہ پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے تیسرے دن سری لنکا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر کرونارتنے اور کوشل مینڈس نے اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 71 رنز بنائے۔ ٹم ساؤدی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاتاہم اس کے بعد سری لنکا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔ کرونا رتنے 27 اور مینڈس 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدی اور نیل ویگنر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ ساؤدی نے چار اور ویگنر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بریسویل نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…