پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سلمان بٹ ، گرین شرٹ زیب تن کرتے ہی ”کپتان“ بن گئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحا(نیوزڈیسک) فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں نے فاسٹ ٹریک پر ٹیم کی جانب واپسی کا سفر جاری رکھا ہوا ہے، سلمان بٹ بھی نمائشی مگر اہم مقابلے میں گرین شرٹ زیب تن کرتے ہی ”کپتان“ بن گئے، وہ اپنی زیر قیادت پاکستان اسٹارز کو قطرسے میچ میں فتح نہ دلاسکے، کئی تجربہ کار پاکستانی کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود 10 رنز سے شکست مقدر بن گئی۔تفصیلات کے مطابق برس قبل انگلینڈکے ہوم آف کرکٹ لارڈز پر چند لاکھ روپوں کی خاطر ملک و قوم کو رسوا کرنے والے سزا یافتہ کرکٹرز کی فاسٹ ٹریک پر ٹیم میں واپسی کا سفر جاری ہے، فاسٹ بولر عامر تو ٹیم سلیکشن کے تقریباً قریب پہنچ چکے جب کہ سلمان بٹ بھی خاموشی سے مسافت طے کرنے میں مصروف ہیں۔ دوحا کے ایشین ٹاﺅن کرکٹ اسٹیڈیم میں قطر کے قومی دن کی مناسبت سے ایک نمائشی میچ کھیلا گیا۔جس میں قطر اسٹارز کے خلاف پاکستان اسٹارز کی قیادت سلمان بٹ نے کی، مگر کئی اسٹار پلیئرز کی موجودگی کے باوجود ان کی ٹیم 10 رنز سے ہار گئی، اس ٹیم میں فکسنگ میں سزا یافتہ ایک اورپلیئر محمد ا?صف کے ہمراہ کامران اکمل، عدنان اکمل، فواد عالم، اعزاز چیمہ، توفیق عمر، سعیداجمل، رانا نوید، عمران فرحت اور احسان عادل شامل تھے۔قطر کا اسکواڈ بھی چند پاکستانی کھلاڑیوں سے سجا ہوا تھا، اس میں شرجیل خان، سعد نسیم اور ناصر جمشید وغیرہ موجود تھے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان سائیڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے، جواب میں پاکستانی ٹیم 7 وکٹ پر 135 رنز ہی بنا پائی۔ اس میچ کو دیکھنے کیلیے تارکین وطن کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، مجموعی طور پر17 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…