کراچی(نیوزڈیسک) یونس خان نے پی ایس ایل کھیلنے کیلیے کپتان بنانے کی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی یا پشاور میں سے کسی ایک ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہوں۔
سابق ٹیسٹ کپتان پاکستان سپر لیگ میں بطور کپتان کھیلنے کے خواہاں ہیں، انھوں نے کہا کہ میں کسی کے انڈر نہیں کھیل سکتا، اگر مجھے کراچی یا پشاور کی قیادت سونپی جاتی ہے تو ضرور کھیلوں گا، میری خواہش ہے کہ فائنل انہی دونوں ٹیموں میں ہو اور ٹائٹل پشاور کی ٹیم جیت جائے۔ ایک سوال پر یونس خان نے کہا کہ مجھے آئیکون پلیئرز میں شامل نہ ہونے کا کوئی غم نہیں، اس سے مجھے کوئی فرق بھی نہیں پڑتا، پی ایس ایل میں غیر ملکی کرکٹرز کی شرکت خوش آئند ہے، اس ایونٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کو بھی رکھنا چاہیے۔مصباح سے تعلقات کے حوالے سے سوال پر یونس خان نے کہاکہ میرے اور ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، اگر مصباح کو مجھ سے کوئی اختلاف ہے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا، میرا پی سی بی یا کسی اور سے بھی کوئی جھگڑا نہیں ہے، سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ اگر پی سی بی عامر کو کھلانا چاہتا ہے تو کسی کو اعتراض کرنے کی ضرورت نہیں۔
پی ایس ایل میں شرکتکےلئےیونس خان نے کپتان بنانے کی شرط عائد کردی
20
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں