اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہاکہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے ،اب یہاں حالات بدل چکے ، غیر ملکی ٹیمیں بلا خوف پاکستان آئیں ، عامر خان اکیڈمی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اکیڈمی کے آپریشنل ہوتے ہی پاکستانی باکسروں کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے لاؤ ں گا ، پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کیلئے پر امید ہوں ، خوائش ہے کہ آئندہ سال مارچ میں ہونیوالی میری فائٹ پاکستان میں براہ راست دکھائی جائے، میرا بھائی ہارون خان جلد پاکستان میں باکسنگ باوٹ میں حصہ لینگے۔وہ جمعہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا ، باکسر ہارون خان اور قومی اتھلیٹس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عامر خان نے کہاکہ اے پی ایس پشاور کا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے ،انہیں سانحہ پشاور کا علم امریکہ میں جاری باکسنگ ایونٹ کے دوران ہوا جس پر میں نے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا جبکہ میرے ساتھیوں نے مجھے موجودہ صورتحال میں پاکستان جانے سے روکا لیکن اس سانحہ پر میرا دل بہت دکھی تھا اور بنا کسی خوف پشاور کیا اور زخمی بچوں کیساتھ ملکر ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام امن اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے اور اس مذہب کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ، عامر خان نے کہاکہ پاکستان کھیلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے ، دنیا میں پاکستان کا سافٹ چہرہ دکھانے کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال انکا بھائی ہارون خان پاکستان آئے گا اور باکسنگ باونٹ میں ایکشن میں نظر آئے گا ، پاکستان میں باکسنگ کا لا محدود ٹیلنٹ موجود ہے جسے گروم کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستانی باکسروں کا ٹیلنٹ دنیا بھر کے سامنے لاوں گا جبکہ میری خدمات ہمیشہ پاکستان کیلئے حاضر ہے اور ملک کو جب جب میری ضرورت ہو گی فورا چلا آوں گا کیونکہ مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کھیلوں کو بھی پرموٹ کرنا ہو گا اور انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے بتایا کہ وہ آئندہ سال مارچ میں ہونیوالے ورلڈ باکسنگ باوٹ میں کامیابی کیلئے انتہائی پر امید ہے اور اپنے حریف کو آسان نہیں لینگے ، خواہش ہے کہ خواہش ہے کہ آئندہ سال مارچ میں ہونیوالی میری فائٹ پاکستان میں براہ راست دکھائی جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے باکسر عامر خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ملک سے آخری دہشت گردکے خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی ، دہشتگردوں کو سزائیں ملے گی تو ملک میں امن آئے گا جبکہ پاکستان میں جلد انٹرنیشنل مقابلے منعقد ہونگے۔
پاکستان میں کھیلنا توویلکم ورنہ ۔۔باکسرعامرخان نے بھارت اوریورپ کوکھری کھری سنادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا
-
راولپنڈی،شادی کا جھانسہ دیکرخاتون سے3سال تک جنسی زیادتی، حمل ضائع کروانے کے بعد قتل کی دھمکیاں















































