پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اینڈ ی فلاور نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک )انگلینڈ لائنز کے ہیڈ کوچ اور زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور نے پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’کچھ مختلف کرنے کے منتظر ہیں’ مجھ سے پی ایس ایل کی ایک فرنچائز ٹیم پشاور کے بیٹنگ کوچ کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے فلاور پشاور زلمے کے بیٹنگ مشیر ہوں گے جبکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سابق ہیڈ کوچ محمد اکرم ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ’ میں نے انڈریو سٹراو¿س سے پوچھا کہ آیا یہ انگلش کرکٹ بورڈ کے حوالے سے اچھا ہو گا تو انہوں نے کہا کہ ان ٹی ٹوئنٹی فرنچائز مقابلوں میں حصہ لینا ہمارے انگلش کوچز کیلئے مفید ہے، کیونکہ اس طرح انہیں معلوم ہو گا کہ انگلش ڈومیسٹک کرکٹ کے باہر کیا ہو رہا ہے۔ اس اقدام سے ہمارے کوچز کے دوسرے عالمی کوچز اور کھلاڑیوں سے رابطے بڑھیں گے جس سے انگلینڈ کو فائدہ پہنچے گا‘۔زمبابوے کی نمائندگی کے دوران تین مرتبہ پاکستان آنے والے فلاور پاکستان میں عالمی کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے افسردہ ہیں۔’میں بطور ایک کھلاڑی کئی مرتبہ پاکستان آچکا ہوں اور یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ ہم پاکستان میں عالمی کرکٹ نہیں کھیل رہے‘۔’ میں ایشیا میں ہر جگہ اپنے دوروں میں لطف اندوز ہوا اور پاکستان کا معاملہ بھی مختلف نہیں۔ہم نے یہاں کئی خوبصورت مقامات دیکھے۔ ان میں زیادہ تر شہر تھے لیکن ہمیں پشاور میں بھی ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اتفاق ہوا۔ ہم کوئٹہ میں بھی کھیل چکے ہیں‘۔خیال رہے کہ 13 دسمبر کو پی ایس ایل کی پشاور زلمے فرنچائز نے ٹورنامنٹ کیلئے بڑے ناموں پر مشتمل کوچنگ پینل کا اعلان کیا تھا۔فلاور پشاور زلمے کے بیٹنگ مشیر ہوں گے جبکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سابق ہیڈ کوچ محمد اکرم ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…