پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ٹی۔20ورلڈکپ شروع ہونے سے قبل ہی بھارت میں نیاتنازع شروع

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک) بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کے لئے گراؤنڈز کی تقسیم کے معاملے نے تنازع کی صورت اختیار کرلی جب کہ ایونٹ کے آدھے میچز صرف 2 گراؤنڈ میں کرائے جانے پر بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کے میچز میں اس حد تک بندر بانٹ کی کہ ایونٹ کے 35 میچز میں سے 17 میچز کی میزبانی بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر اور سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے شہروں کو دے دی جب کہ دیگر پانچ شہر ممبئی، کلکتہ، بنگلور، چندی گڑھ اور دہلی صرف 18 میچز کی میزبانی کریں گے۔ بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کا تعلق ناگپور سے ہے جہاں ایونٹ کے 9 میچز کھیلیں جائیں گے جب کہ دھرماشالا سے تعلق رکھنے والے بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکرکے شہرمیں ایونٹ کے 8 میچز ہوں گے جہاں خاص طور پر پاکستان اور بھارت کا میچ بھی رکھا گیا ہے جب کہ گراؤنڈ میں صرف 23 ہزارافراد کی گنجائش ہے،اس کے مقابلے میں بھارت میں 30 ہزاراور55 ہزارسے زائد افراد کی گنجائش رکھنے والے گراؤنڈ بھی موجود ہیں جنہیں نظرانداز کرکے پاک بھارت میچ دھرماشالا میں رکھا گیا۔
دوسری جانب آئی سی سی بھارتی کرکٹ بورڈ کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کے لئے 55 کروڑ 20 لاکھ روپے دے گا اور 35 میچوں کی میزبانی کرنے والے ہر گراؤنڈ کو فی کس ایک کروڑ 60 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے اس لئے میچز کی تقسیم کے معاملے کو پیسوں کی تقسیم کے تناظر میں دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بی سی سی آئی حکام یہ بتانے سے بھی قاصرہیں کہ ایونٹ کے آدھے میچز کم گنجائش والے گراؤنڈز میں کیوں رکھے گئے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں بھارت کے پاس انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے والے 20 گراؤنڈز موجود ہیں جہاں سے ٹکٹوں کی فروخت سے فی کس میچ دو سے 3 کروڑ روپے آمدنی اکٹھی کی جاسکتی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…