ملتان (نیوزڈیسک)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان آل راو¿نڈرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلئے اچھی تیاری کر رہے ہیں مقابلہ کریں گے۔گزشتہ روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے۔ محمد عامر کی کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ پی سی بی کرے گا۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم متحد ہو چکی ہے۔ اور ساری قوم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پی سی بی کی عمدہ کاوش ہے۔ بوم بوم آفریدی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔قومی کرکٹر نے شہداءپشاور کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں اور کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کویکجا کردیا اور ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لئے ایک تازہ ولولہ دیا۔ اس موقع پر حاضرین شاہد آفریدی کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔