ملتان(نیوزڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی تصویریں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔قومی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب میں شرکت کی اور شمعیں روشن کیں جب کہ اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی تصویریں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، ہمیں بحیثیت قوم دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا جس کے لیے نہ صرف سیاستدانوں بلکہ پوری قوم کو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔ٹو ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ لیے اگرانڈیا جانا ہوا توٹیم کا جذبہ بھی قوم کےجذبے کی مانند ہوگا اور اس وقت ٹیم بھی بہت اچھا کھیل پیش کررہی ہے تاہم انڈیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جانے کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔