لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے پاک بھارت سیریز کے انعقاد سے متعلق تمام امیدیں ختم ہونے کے بعد بالآخر کہہ ہی دہا ہے کہ اب دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے لئے انتظامات کا وقت گزر چکا۔پی سی بی چیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ انھیں حکومت کی جانب سے سیریز سے متعلق کوئی سگنل نہیں ملا جب کہ انگلش بورڈ کے چیرمین جائلز کلارک سے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز سے متعلق اپنے ردعمل کا تحریری جواب دیں، بھارت کی جانب سے باقاعدہ جواب آنے کے بعد ہی سیریز سے متعلق اپنے رد عمل کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب آئی پی ایل کے چیرمین راجیو شکلا نے بھی بھارتی حکومت کی جانب سے جواب نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہفتے گزز جانے کے باوجود حکومت نے سیریز سے متعلق کوئی جواب کیوں نہیں دیا، سیریز سے متعلق جو بھی فیصلہ کرنا ہو بھارتی حکومت کو جواب دینا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے جواب میں پی سی بی کا کیا رد عمل ہو گا اس کا علم نہیں تاہم بھارت کے پاس 30 دسمبر کے بعد کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ کھلاڑیوں نے دورہ آسٹریلیا کے لئے بھی تیاریاں کرنی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں ماہ دسمبر میں سیریز سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود بھارتی حکومت کی مسلسل ہٹ دھرمی کے باعث سیریز کے انعقاد کی تمام تر امیدیں اب دم توڑ چکی ہیں۔
پاک بھارت سیریز کے لئے انتظامات کا وقت ختم ہو چکا، شہریار خان
16
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں