ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

شہریارخا ن کے ایک اوریوٹرن نے پاکستانیوں کوحیران کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) چیرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارت سے کرکٹ سیریز کی پھر امید باندھتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب تک کوئی حتمی جواب موصول نہیں ہوا لیکن ہم تھوڑا سا انتظار اور کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت سے اب بھی سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور ہم اپنا کام مکمل کرچکے ہیں تاہم بھارت کی جانب سے سیریز سے متعلق اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریرکے انعقاد کے لیے ہرممکن کوشش کی اور ہمارے پاس وقت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھارتی حکومت گرین سگنل دے تو ہم اب بھی کھیلنے کے لیے تیار ہیں جب کہ جائلز کلارک فون کر کے آج ہمیں بتائیں گے۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے 4 دن پہلے بھی بی سی سی آئی کو یاد دلایا کہ وقت کم ہے تاہم انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے مجھے فون کرکے بتایا کہ وہ آج بھارتی بورڈ سے حتمی جواب طلب کریں گے کیوں کہ اب مزید انتظار کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریزسےمتعلق حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے اور دونوں حکومتوں کی اجازت کے بعد ہی پاک بھارت سیریز آگے بڑھ سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…