ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

سری لنکا کو ڈونیڈن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

datetime 14  دسمبر‬‮  2015 |

ڈونیڈن(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم کی سنچریوں اور ٹم ساؤتھی کی بہترین باؤلنگ کے بدولت 122 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1۔0 کی برتری حاص کرلی۔ڈونیڈن ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا کو جیت کے لیے 296 رنز جبکہ نیوزی لینڈ 7 وکٹیں درکار تھیں جو ٹم ساؤتھی اورنیل ویگنر نے بہترین باؤلنگ سے سمیٹ لیں۔سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 58 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز تھے، ویتھاناگے نے 29 اور لکمل نے 23 رنز بنا کر ان کا ساتھ دینے کی کوشش کی تاہم وہ بار آور ثابت نہیں ہوسکیں اور نیوزی لینڈ کو باآسانی 122 رنز کی کامیابی مل گئی۔کوشال مینڈس 46 رنز بنا کر سری لنکا کے دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 ٹرینٹ بولٹ، سٹینر اور ویگنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری 156 اور کپتان برینڈن میکلم کے تیز رفتار 75 رنز کے بدولت 431 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے 4 جبکہ سرنگا لکمل اور دشمنتھا چمیرا نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ ایک ایک وکٹیں اینجلو میتھیوز اور سری وردھنے کے حصے میں آئیں۔اس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں294 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، اوپنر کرونارتنے 84 اوردنیش چندی مل نے 83 رنز بنائے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور ویگنر نے تین تین وکٹیں لیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور مچل سانٹنر کو دو دو وکٹیں ملیں۔نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 137 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں ٹام لیتھم کی ناقابل شکست 109 رنز اور کین ولیمسن کے 71 رنز کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی اور سری لنکا کو 405 رنز کا مشکل ہدف دے دیا۔نیوزی لینڈ نے آخری روز 122 رنز سے کامیابی کے بعد 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 18 دسمبر سے ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…