دمشق (آن لائن)شام اور عراق میں وحشیانہ مظالم کی مرتکب شدت پسند تنظیم دولت اسلامی سے وابستہ جنگجو اب یہی خونی کھیل دوسرے ملکوں میں بھی متعارف کرا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لیبیا کے شہر سرت میں داعشی جنگجووں نے کلہاڑے سے ایک خاتون کا سر تن سے جدا کر دیا۔ ایک مرد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا جب کہ ایک اور شہری کا ہاتھ کاٹ ڈالا۔سرت سے عینی شاہدین نے غےر ملکی مےڈےا کو بتایا کہ شدت پسند تنظیم سے وابستہ جنگجووں نے ”اسلام کی شرعی سزاو¿ں کے نفاذ“ کا اعلان کرنے کے بعد ہفتے کے روز اپنے مخصوص طریقے سے تین افراد کو سزائیں دیں۔ ایک نوجوان کو جاسوسی کے جرم میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، جب کہ ایک مراکشی خاتون کو جادو ٹونے کے الزام میں کلہاڑے کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ ایک اور شخص کو چوری کے الزام میں سزا د ی گئی اور اس کا ایک ہاتھ کاٹ دیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرت میں قابض داعشی شدت پسندوں کی جانب سے مقامی آبادی اور فوج کو وارننگ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کفریہ ریاست، مرتد اور طاغوت کی ایجنٹ فوجیوں کا کو خوفناک سزا دی جائے گی۔خیال رہے کہ داعشی دہشت گردوں نے لیبیا کے سرت شہر کو چند ماہ قبل اپنے تسلط میں لے لیا تھا۔ داعشی پولیس کی جانب سے ”الحسبہ“ کے نام سے ایک نیا قانون نافذ کیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت شہریوں سے نہ صرف زکو? اکھٹی کی جاتی ہے بلکہ ٹیکسوں کی مد میں بھی ان سے رقوم اینٹھی جاتی ہیں۔