اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی11 جنوری کوپاکستان میں جلوے بکھیرے گی

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیو ڈیسک )آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کے سفر کا آغاز آج اسکاٹ لینڈ سے شروع ہو گا جو مختلف ممالک سے ہوتی ہوئی 11 جنوری کوپاکستان میں جلوے بکھیرے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں آئندہ برس مارچ میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ ٹی20کی ٹرافی اتوار کو ممبئی سے عالمی ٹور پر روانہ ہوگی، پہلی منزل اسکاٹ لینڈ ہے۔ وہاں سے آئرلینڈ جانے کے بعد 2010 ایڈیشن کے فاتح انگلینڈ لے جایا جائے گا، پھر نیدرلینڈ آمد کے ساتھ یورپ کا دورہ 21 دسمبر کو مکمل ہوگا، نئے سال کے ا?غاز میں 2 اور 3جنوری کو ٹرافی زمبابوے میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گی، جنوبی افریقہ میں قیام 5 اور 7 تاریخ کو ہونا ہے، طویل مسافت کے بعد 2009 کے چیمپئن ملک پاکستان آمد پر برصغیر کا ٹور شروع ہوگا، یہاں کرکٹ کے پرستار 11 اور 12 جنوری کو اس کا دیدار کرینگے، ایک روزہ وقفے کے بعد بنگلہ دیش میں سفر شروع ہوگا۔
دفاعی چیمپئن سری لنکا میں ٹرافی 17 اور 18 کوجائیگی، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ 21 سے 31 جنوری تک ہوگا، ان میں سے 4 روز کیویز اور 6 دن کینگروز کے دیس میں گزریں گے۔ ورلڈ ٹور کے دوران ٹرافی کو میزبان ملکوں میں جاری ڈومیسٹک و انٹرنیشنل میچز کے دوران اور عوامی مقامات پر نمائش کیلیے رکھا جائیگا۔
رونمائی کے حوالے ہر ملک کا کرکٹ بورڈ اپنی سہولت کے مطابق پروگرام ترتیب دے سکتا ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ ٹرافی کے ٹور سے میگا ایونٹ کی تشہیر اور شائقین کا جوش و خروش بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی8مارچ سے3 اپریل تک بھارت میں منعقد ہوگا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…