پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کا شیڈول جاری کردیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی نے جمعہ کو ایونٹ کے میزبان شہر ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مینز اور وومنز مقابلوں کا شیڈول جاری کیا.
ایونٹ کے لیے ٹیموں کو دو گروپوں میں رکھا گیا ہے، پاکستان اور ہندوستان کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے درمیان میچز ایک ہی دن 19 مارچ کو کھیلے جائیں گے.
مردوں کی ٹیموں کا مقابلہ دھرم شالا میں جب کہ خواتین ٹیمیں نئی دہلی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں مردوں کے 35 اور خواتین ٹیموں کے 23 مقابلوں سمیت مجموعی 58 میچز ہوں گے جو 8 مارچ سے شروع ہوں گے جب کہ دونوں فائنل 3 اپریل کو کولکتہ میں فائنل کھیلے جائیں گے۔مجموعی طور پر ٹورنامنٹ کے میچز ہندوستان کے 8 شہروں بنگلور، چنائی، دھرم شالا،کولکتہ، ناگپور، ممبئی، موہالی اور نئی دہلی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان گروپ 2 میں ہندوستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورکوالیفائرگروپ اے کی فاتح ٹیم کے ساتھ شامل ہے جب کہ گروپ 1 میں سری لنکا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور کوالیفائر گروپ بی کی فاتح ٹیم کو رکھا گیا ہے۔
پاکستان کا پہلا 16 مارچ کو کوالیفائر ٹیم کے ساتھ ممبئی میں ہوگا، دوسرا میچ 19 مارچ کو ہندوستان سے دھرم شالا میں، تیسرامیچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف موہالی اور 25 مارچ کو آسٹریلیا سے موہالی میں ہی ہوگا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آخری گروپ میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا اور 29 مارچ کو تمام ٹیمیں آرام کریں گی، 30 مارچ کو پہلا سیمی فائنل نئی دہلی میں، 31 مارچ کودوسرا سیمی فائنل ممبئی میں کھیلا جائے گا، دو دن آرام کے بعد 3 اپریل کو کولکتہ میں ٹورنامنٹ کا فائنل ہوگا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی انعامی رقم 5 کروڈ 60 لاکھ ڈالر ہے جبکہ خواتین ایونٹ کی انعامی رقم 4 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے جو گزشتہ دفعہ بنگلہ دیش میں ہوئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے 122 فی صد اضافی رقم ہے۔ پاکستان نے 2009 میں یونس خان کی قیادت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں فتح حاصل کی تھی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…