کراچی(نیوزڈیسک) سوئنگ کے سلطان اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بول پڑے۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ سیریز اگر نہیں ہوتی تو نہ ہو، رائی کا پہاڑ بنانے کی کیا ضرورت ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ ٹی 20 ورلڈ کپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اس میں بی سی سی آئی کا کوئی لینا دینا نہیں۔وسیم اکرم نے ٹی 20 ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زیادہ وقت نہیں بچا، 15 لڑکوں کی ٹیم بنا کر مستقل مزاجی سے کھیلناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی تجربہ کار کھلاڑی اور فارم میں ہیں، آفریدی کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کپتان رہنا چاہیے۔