جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ہاشم آملا کی خراب فارم یونس خان کے لئے خوشی کا پیغام لے آئی

datetime 9  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملا کی خراب فارم یونس خان کے لئے خوشی کا پیغام لے آئی، پاکستانی اسٹار بیٹسمین ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کی 0-3 سے شکست کی اہم وجہ کپتان ہاشم آملا کاآو¿ٹ آف فارم ہونا بھی تھا، ان کا بیٹ مکمل طور پرخاموش رہا جس کا نتیجہ رینکنگ میں تنزلی کی صورت میں برآمد ہوا، ایک درجہ نیچے اترنے کا براہ راست فائدہ یونس خان کو ہوا جو اب ساتویں نمبر پر پہنچ گئے،مصباح الحق کی بدستور 11ویں پوزیشن ہے۔
دہلی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے اجنکیا راہنے 14 درجے کی بڑی جست لگا کر 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے، ویرات کوہلی نے2 درجے ترقی پاکر 14 ویں نمبر تک رسائی پائی،اسد شفیق کی 13 ویں پوزیشن بچ گئی مگر سرفراز احمد کو 2 درجہ خسارے نے 18 ویں نمبر پر پہنچا دیا،اظہر علی ایک درجہ نیچے اتر کر 20 ویں درجے پر پہنچ گئے۔ بولنگ میں یاسر شاہ، جیمزاینڈرسن کے ساتھ تیسری پوزیشن شیئرکررہے ہیں۔
پروٹیز سے سیریز میں تباہ کن بولنگ کرنے والے روی چندرن ایشون اگرچہ دوسرے ہی نمبر پر رہے مگر 15 پوائنٹس کے حصول سے ان کا ٹاپ بولر ڈیل اسٹین سے فاصلہ صرف 4 پوائنٹس کا رہ گیا، بنا کھیلے سعید اجمل 13 ویں نمبر پر ہیں۔روی چندرن ایشون نے اس سیریز میں بیٹنگ کے بھی جوہر دکھائے جس کی وجہ سے انھوں نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے ٹاپ ٹیسٹ آل راو¿نڈر کا اعزاز چھین لیا ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…