لندن (آئی این پی)انگلینڈکی پلیئرزایسوسی ایشن نے موجودہ حالات میں بھارت میں اپنے کھلاڑیوں کو بھیجنا تشویشناک قرار دیدیاہے۔ انگلینڈکی پلیئرزایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو انگس پورٹر نے بھارت میں ورلڈٹوئنٹی20کھیلنے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمےں بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر سخت تشویش ہے۔دہشتگردی اس وقت د±نیا کا بہت بڑا مسئلہ بن چکاہے،ہمیں اپنے کھلاڑی کسی بھی ملک بھیجنے سے قبل وہاں کے حالات کا بغور جائزہ لینا چاہیے۔انگس پورٹر نے کہاکہ اگرچہ میں نہیں جانتا کہ پاکستان ،بھارت میں کھیلنے سے انکار کرے گا یا نہیں مگر اس کا حقیقی امکان موجود ہے کیونکہ پاکستان کے پاس اس کا ٹھوس جواز بھی موجود ہے۔انگلینڈ پلیئرزایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو نے بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں بھی اپنے کھلاڑیوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیاہے۔