جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بھارت سے سیریز،پاکستانی ٹیم میں دو تباہ کن باﺅلرز کی واپسی کافیصلہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)بھارت سے سیریزنہ ہوئی تو۔۔۔ پی سی بی کا انوکھا منصوبہ سامنے آگیا،بھارت کا انتظار کرتے کرتے دیگر مواقع گنوانے کے بعد پی سی بی نے اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے بھارت سے سیریز نہ ہونے پردو سے تین ہفتے کے ٹریننگ کیمپ منعقد کرنےکا فیصلہ کیاہے ۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائےگی ¾کوچنگ اسٹاف بیٹنگ،بولنگ اورفیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کی بھی کوششیں کریں گے۔ پی سی بی نے پاک ¾بھارت سیریز نہ ہونے کی صورت میں پین ٹنگولرسیریز کے انعقاد کا پلان منسوخ کردیاہے اس کے بجائے دوسے تین ہفتے کے تربیتی کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیاہے۔ کیمپ میں بھارت سے ممکنہ سیریز کےلئے منتخب کھلاڑی حصہ لیں گے جس میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بہتر نانے پر خاص توجہ دی جائے گی ۔ ہیڈ کوچ وقاریونس معاون کوچز مشتاق احمد، گرانٹ فلاور اورگرانٹ لیوڈن کے ہمراہ بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کا معیار بھی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے بھارت سے سیریز کیلئے 23 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا جس میں مسلسل ناقص پرفارمنس دینے والے عمراکمل، صہیب مقصوداحمدشہزاد اور سہیل تنویر شامل نہیں ¾قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر عمرگل اور محمدعامر، بیٹسمین اسد شفیق کے علاوہ چند نوجوان کرکٹرز بھی شامل ہیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…