جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

محمدحفیظ اورمحمدعامر کا ٹاکرا،اعلان ہوگیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) محمدحفیظ اورمحمدعامر کا ٹاکرا،اعلان ہوگیا،واضح رہے کہ محمد حفیظ نے محمد عامر کے ساتھ کھیلنے کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس پر پی سی بی نے حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کیا تھا۔اب محمد حفیظ کے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی ٹیم کا حصہ بننے کے بعد محمد حفیظ اورمحمد عامر ایک ہی ٹیم میں نہ سہی مگر ایک دوسرے کے خلاف ان کے کھیلنے کا قوی امکان پیداہوگیا ہے ۔ ووہ میچ شائقین کرکٹ کی دلچسپی سے خالی نہ ہوگا جس میں محمد عامر اورمحمد حفیظ ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریںگے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیط کو بنگلا دیش میں جاری پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کردیا ہے۔ محمد حفیظ کا ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی ٹیم کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے اور بی پی ایل میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز آج رات ڈھاکا کے لئے روانہ ہوں گے۔ ڈھاکا ڈائنامائٹس کی ٹیم میں یاسر شاہ، ناصر جمشید اور سہیل خان بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…