ناروال(نیوزڈیسک) ناروال کی تحصیل ظفروال کی 11 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن7 پر کامیاب ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج مرتب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے موصول ہونے والے تازہ ترین غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن ضلع ناروال کی تحصیل ظفروال میں میدان مار لیا ہے۔مسلم لیگ ن نے 11 میں سے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ آزاد امیدواروں نے 2 نشستوں پر اور تحریک انصاف نے 1 نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ تحصیل شکرگڑھ سے موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے 19 میں سے 9 نشستوں پر جبکہ تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے 5،5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے