کراچی (نیوزڈیسک)کراچی بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرناشروع کردی سندھ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے پہلے غیر سرکاری غیر حتمی نیتجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کراچی کی یونین کونسل 13 سے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ آج مکمل ہونے جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے موصول ہونے والے پہلے غیر سرکاری غیر حتمی نیتجے کے مطابق کراچی کی یونین کونسل 13 ملیر سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ ڈیفنس کے علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کے 2امیدوارچیرمین منتخب ہوگئے ۔جبکہ ان دونوں جگہوں پرپیپلزپارٹی اورتحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے اتحاد نے ایم کیوایم کے امیدواروں کوشکست دی ہے ۔