راولپنڈی (نیوزڈیسک) پنجاب میں تیسرے مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق راولپنڈی میںپاکستان مسلم لیگ(ن) 3چیرمینوں کے ساتھ سرفہرست ہے ۔جبکہ تحریک انصاف نے کسی بھی یونین کونسل میں کامیابی حاصل نہیں کی ہے ۔راولپنڈی کی تین یونین کونسل میں ن لیگ کے بعد کونسلرزمیں آزادامیدواروں نے میدان مارلیاہے ۔ابھی تک تحریک انصاف کی طرف سے کسی بھی یونین کونسل میں اپ سیٹ کرنے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔