رحیم یار خان(نیوزڈیسک)رحیم یارخان ،شہری ووٹ ڈالنے کے بجائے” ٹوٹ “پڑے ,وجہ کیاتھی ؟ میونسپل کمیٹی وارڈ 26 میں ووٹرز کھانا تقسیم کرنے والی گاڑی پر ٹوٹ پڑے اور پلک جھپکنے میں ہی بریانی کے تمام ڈبے لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی وارڈ 26 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے پولنگ عملے اور ووٹرز کیلئے کھانا بھجوایا تو پولنگ سٹیشن کے باہر موجود ووٹرز اور دیگر کارکنوں نے گاڑی کو دیکھتے ہی اس پر دھاوا بول دیا۔ بریانی کی ”حفاظت“ کیلئے گاڑی پر سوار افراد کو اپنی جان کے لالے پڑے گئے اور انہوں نے ”جان“ بچانے کیلئے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ” حملہ آوروں“ کیلئے ” میدان“ کھلا چھوڑ دیا یوں دن بھر کے بھوکے پولنگ ایجنٹ بھوکے ہی رہ گئے اور باہر موجود کارکن اور ووٹرز ”بریانی“ کے مزے لوٹتے رہے۔