اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آبادبلدیاتی انتخابات ,الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی پوزیشن واضح کردی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن چیئرمین کی 20 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف 16 نشستیں جیت کر دوسرے اور آزاد امیدوار 14 نشستیں جیت کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نتائج جلد ویب سائٹ پر بھی جاری کردیے جائیں گے۔