لاہور( نیوزڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مری معاہدے کے حوالے سے (ن) لیگ بلوچستان کے پارلیمانی وفد کی کل ( پیر) کے روز ملاقات کا امکان ہے ۔ ثناءاللہ زہری کی سربراہی میں پارلیمانی وفد وزیر اعظم سے ملاقات کر کے مری معاہدے کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔ میڈیا رپورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے 9دسمبر کو فیصلہ متوقع ہے اور اسی روز وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مری معاہدے کے مطابق اپنے ڈھائی سال کی مقررہ میعاد مکمل کر رہے ہیں۔