اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران اب تک 156 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کنٹرول روم میں اب تک 156 سے زائد شکایات موصول ہو چکی ہیں جن میں سندھ سے 36 اور پنجاب سے موصول ہونے والی 120 شکایات شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اورپولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے۔