کراچی(نیوز ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی کے انتخابات کو سب سے زیادہ اہمیت کے حامل سمجھا جارہاہے ۔کراچی میں میئر کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم حصہ لے رہی ہیں ، جبکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے مشترکہ طورپر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کراچی انتخابی نتائج کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی وزیر اطلاعات شیریں رحمان نے کہاہے کہ کراچی کا میئر ہمارا ہوگا۔