کراچی (آن لائن ) لیاری کے علاقے میراں ناکہ میں جماعت اسلامی کے الیکشن آفس میں انوکھی چوری ہوئی، چور تالے کاٹ کر یوسی12 کی ووٹرز لسٹیں ہی چرا کرلے گئے۔تفصیلات کے مطابق جمہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل لیاری کے علاقے میراں ناکہ میں جماعت اسلامی کے الیکشن آفس میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے ،چور دفتر سے قیمتی چیزیں چورانے کے بجائے یوسی 12کی ووٹر لسٹیں چرا کرلے گئے ۔جماعت اسلامی کے آفس کی جانب سے لیاری تھانہ میں چوری کا مقدمہ درج کرا لیا گیا ہے