پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ بورڈ آہستہ آہتہ لائن پر آنے لگا

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاگ کے مطابق حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کے رہنما نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ سیریز شروع کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت عملی سطح پر براہ راست تعلقات کا آغاز کریں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو سفارتی تعلقات اور پاکستان سے کھیل کی دنیا میں تعلقات برقرار یا رکنے کے فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہونی چاہیے۔انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پاکستان سے میز پر بیٹھ آرام سے بات کرنے کی ضرورت ہے اور دہشت گردی اور تجارت جیسے مسائل پر گفتگو کیلئے کرکٹ راہ ہموار کر سکتی ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے دباو¿ پیدا کیا گیا ہے جس سے ایسا ماحول تشکیل دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ موجودہ ماحول پاکستان سے سیریز کیلئے موزوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کی بات آتی ہے تو فیصلہ کرنا آسان نہیں ہوتا، پانچ سال قبل سوشل میڈیا کا کوئی کردار نہیں تھا تاہم آج کل سوشل میڈیا کے ذریعے شدید ردعمل کا اظہار کیا جاتا ہے لیکن اس کو ہرگز یہ تصور نہیں کرنا چاہیے کہ پورا ملک ایسا ہی سوچتا ہے، کبھی کبھی ہم صرف سوشل میڈیا کی مناسبت سے نہیں چلتے بلکہ ہمیں ملکی مفادات کا سوچنا پڑتا ہے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے کہا کہ ہمیں سفارتی سطح پر یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہمیں کیا کرنا ہے، اگر ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات اور بات چیت بحال کرتے ہیں تو ہم کرکٹ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور تجارت سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کر سکتے ہیں لیکن اگر ایسا نہیں کرتے تو ہم کسی اور کو یہ موقع فراہم کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کسی بھی ملک کیلئے سفارتی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اب یہ ہمارے اوپر منحصر ہے کہ ہم ایک دوسرے کے سامنے تن کر کھڑے ہوتے ہیں یا آرام سے بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔ ہم پاکستان سے کرکٹ، تجارت، دہشت گردی اور کشمیر جیسے مسائل پر بات چیت کر رہے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…