لاہور(آن لائن)محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے لیے سلیکشن کمیٹی نے بیٹھک لگالی، عامر کے پاکستان س±پر لیگ میں بھی شمولیت کے اشارے ملنے لگے، پی سی بی کے بگ تھری نے پہلے ہی گرین سگنل دے دیا تھا۔،وکٹوں کے لیے دوڑنے والے محمد عامر بھی اسپاٹ فکسنگ کی دلدل میں پھسلے،سزا کے طور پرجیل کی سلاخیں کاٹیں، غلطی پر معافی بھی مانگی، سزا پوری ہونے کے بعد ڈومیسٹک سیزن اور بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا تو پی سی بی نے بھی عامر ریٹرنز کا گرین سگنل دے دیا۔پی سی بی کے بگ تھری کی حمایت کے بعد سلیکشن کمیٹی محمد عامر کی قسمت کا فیصلہ کرنے بیٹھی، پاکستان سپر لیگ میں بھی فاسٹ بولر کا نام ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا،واپسی کے امکانات ہیں جو بڑھنے لگے ہیں۔دو ہزار دس میں نو بال نے عامر کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں نواینٹری کا بورڈ لگادیا،فاسٹ بولر نے جو کیا، میدانوں سے دور رہ کر اس کا نتیجہ بھی بھگت لیا،لیکن پانچ سال بعد واپس آکر ثابت کیا کہ پرفارمنس عارضی اور کلاس پرمیننٹ ہوتی ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی کلر فل کٹ میں تو عامر نے کلر پرفارمنس دکھادی، اب کیا گرین شرٹ پر بھی نام لکھ کر ملک کا نام روشن کریں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں