پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے تبدیلی کے نعروں ،کرپشن کے خاتمے اور سرکاری فنڈز کا بے جا اور غلط استعمال روکنے کے بلند بانگ دعووں کے باوجود صوبے کے مختلف سرکاری محکموں کے سینکڑوں سرکاری ملازمین میں” اعزازئیے“ کے نام پر کروڑوں روپے کی بندر بانٹ کے انکشاف کا ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی گڈ گورننس کی دعویدار حکومت نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی۔جنگ رپورٹر گوہر علی خان کے مطابق دستاویزات کے مطابق کروڑوں کی بندر بانٹ کی” بہتی گنگا “ میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے ملازمین نے بھی ہاتھ دھوئے، جنہیں اعزازیہ کے نام پر ایک کروڑ 32 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے نوازا گیا۔ پینے کے صاف پانی ،صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم غریب صوبے کی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران صوبے کے 7 سرکاری محکموں کے سینکڑوں ملازمین کو 8 کروڑ 49 لاکھ روپے کے اعزازیئے سے نوازا۔ جنگ کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق اعزاز ئیے کے نام پرمبینہ مشکوک ادائیگیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ جس کے مطابق محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے سیکشن آفیسر ایڈمن کے ماتحت کام کرنے والے 49ملازمین کومتفرقہ فہرست میںشامل کرلیا،ان کے نام 20لاکھ 95ہزار 113روپے کےاعزازیئے کی رقم جاری کی گئی۔ اس مبینہ مشکوک فہرست میں 13سوئیپرز، 6مالی تین نائب قاصد،دو ڈرائیور،تین چوکیدار، ایک پیش امام، ایک پی اے ااور ایک پی ایس بھی شامل ہیں، دلچسپ بات یہ ہے اسی محکمے کے اسی سیکشن آفیسر ایڈمن کے ماتحت مزید10ملازمین پر مشتمل ایک اور متفرقہ فہرست بنا کر ا±ن کے نام پر بھی 20لاکھ 95ہزار 113 روپے کی رقم بطور اعزازیہ جاری کی جاچکی ہے ، اس فہرست میں بھی مالی ،سوئیپرز ،نائب قاصد،الیکٹریشز اورویٹرز وغیرہ شامل ہیں۔رواں مالی سال کے بجٹ کے موقع پر اعلان کردہ اعزازیئےمیں ایسے سرکاری محکموں کو شامل کیا گیا ہے جن کا بجٹ سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا جبکہ محکمہ ایکسائز اور محکمہ ٹرانسپورٹ سمیت بعض ایسے محکموں جوہرسال صوبائی حکومت کے لئے اربوں روپے کی ریکوری کرتے ہیں ان محکموں کے ملازمین کو نامعلوم وجوہات کی بناءپر اعزاز ئیے سے محروم رکھا گیا۔ جنگ کے پاس موجود سرکاری دستاویزات کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے سمری کی منظوری دی تھی جس کے بعد ? وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ، محکمہ خزانہ، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن، منسٹریل سٹاف ? سول سیکرٹریٹ کے پولیس سکیورٹی سٹاف اور صوبائی بلڈنگ منٹیننس سیل کے سینکڑوں ملازمین کو 8 کروڑ 49 لاکھ روپے بطور اعزایہ دئیے گئے۔ د ستاویزات کے مطابق اعزازیئے کی مد میں سب سے زیادہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈ منسٹریشن کو 2 کروڑ 60لاکھ19ہزار 267روپے دئیے گئے۔دوسرے نمبر پر محکمہ خزانہ کے ملازمین کو ایک کروڑ 98 لاکھ 15 ہزار 324جبکہ تیسرے نمبر پر پی اینڈڈی کے ملازمین کو ایک کروڑ 36 لاکھ 89ہزار 673روپے دئیے گئے اسی چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے ملازمین کو ایک کروڑ 32 لاکھ سول سیکرٹریٹ میں تعینات پولیس سکیورٹی اہلکاروں کو 59 لاکھ 56 ہزار 592 روپے جبکہ صوبائی بلڈنگ میٹیننس سیل کے ملازمین کو 13 لاکھ 6635 روپے کا اعزازیہ دیا گیا ،اعزازیہ وصول کرنے والوں میں وزرائ کے سٹاف کے علاوہ ان کے ڈرائیورز اور سرکاری محکموں کے نائب قاصدین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔وزرائ اور مشیروں کے 149 عملے جن کے ڈرائیورز بھی شامل ہیں کو 49 لاکھ 12 ہزار 678 روپے کا اعزا ز یہ دیا گیا۔دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے 11 ملازمین کو 3لاکھ 46ہزار 237روپے ? محکمہ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے سیکشن ا?فیسر ایچ ا?ر ڈی کے 7 ملازمین کو 2 لاکھ 90 ہزار روپے ? ایس او ایچ ا?ر ڈی ٹو کے 3 ملازمین کو ایک لاکھ 60 ہزار 660 روپے ? ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے 10 ملازمین کو ایک لاکھ 92 ہزار694 روپے ? لائبریری ایڈمن کے 2 ملازمین کو ایک لاکھ 11 ہزار 331،ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن ون کے 7 ملازمین کو 2 لاکھ 20 ہزار 528، ڈپٹی سیکرٹری ریگو لیشن ٹو کے 3 ملازمین کو ایک لاکھ 62 ہزار 954 ? ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری کینٹ کے 4 ملازگمین کو ایک لاکھ 23 ہزار 407 ، چیف سیکرٹری کے پی ایس او کے 8 ملازمین کو 3 لاکھ 3 ہزار 449 ? پی ایس برائے چیف سیکرٹری کے 22 ملازمین کو 12 لاکھ 80 ہزار 333 ،اسٹیبلشمنٹ 4 کے 8 ملازمین کو 3 لاکھ 54 ہزار، اسٹیبلشمنٹ5 کے 6 ملازمین کو 2 لاکھ 61 ہزار 587 روپے سیکشن پی ایس پی کے 6 ملازمین کو 2 لاکھ 25 ہزار 769 ، ایس او ٹیکسیشن کے ملازمین کو 4 لاکھ 41 ہزار 270،او اینڈ ایم سیکشن کے 6 ملازمین کو 2 لاکھ 3 ہزار 283 ،ایس او ریگولیشن ون کے 4 ملازمین کو 2 لاکھ 77 ہزار 502 ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کے 6 ملازمین کو 3 لاکھ 7 ہزار 581 ? ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کے 10 ملازمین کو 3 لاکھ 29 ہزار 651 روپے ? ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل کے 6 ملازمین 3 لاکھ 2 ہزار 971 ،سپیشل سیکرٹری ریگولیشن کے 3 لاکھ 2 ہزار 971 ،سپیشل سیکرٹری ریگولیشن کے 7 ملازمین کو 3 لاکھ 78 ہزار 469 ،ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن کے 3 لاکھ 78 ہزار 469 ،ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن کے 3 ملازمین کو ایک لاکھ 78 ہزار 673 ، ایچ آر ڈی ونگ کے 12 ملازمین کو 5 لاکھ 2 ہزار 920، ایس او ایچ آر ڈی ون کے 4 ملازمین کو 2 لاکھ 90 ہزار ڈپٹی سیکرٹری ایسوسی ایشن کے 3 ملازمین کو 81 ہزار 774 ،سیکشن ا?فیسر کینٹ کے 8 ملازمین کو 3 لاکھ 44 ہزار 499 ،ایس او عمل درا?مد کے 6 ملازمین کو 2 لاکھ 39 ہزار 477، اسٹیبلشمنٹ ون کے 9 ملازمین کو 3 لاکھ 25 ہزار اسٹیبلشمنٹ ٹو کے 11 ملازمین کو 3 لاکھ 25 ہزار اسٹیبلشمنٹ ٹو کے 11 ملازمین کو 3 لاکھ 61 ہزار اسٹیبلشمنٹ تھری کے 6 ملازمین کو 2 لاکھ 44 ہزار 580 ? اسٹیبلشمنٹ فور کے 3 ملازمین کو 3 ملازمین کو 3 لاکھ 54 ہزار 692 ? ایس او وی آئی پی فلائٹ کے 6 ملازمین کو 3 لاکھ 14 ہزار 298، ایس او وی ا?ئی پی فلائٹ ٹو کے 7 ملازمین کو 3 لاکھ 50 ہزار 258 ? پروٹوکول ونگ کے 9 ملازمین کو 3 لاکھ 18 ہزار 146 ،کمپیوٹر سیل ( آئی ٹی ) کے 6 ملازمین کو 3 لاکھ 15 ہزار اسسٹنٹ کمیونیکشن سیکورٹی سنٹر کے 5 ملازمین کو 2 لاکھ ایک ہزار 749 ٹیلی فون ایکسچینج کے 14 ملازمین کو 5 لاکھ 17 ہزار 902 ایس او ریگولیشن ون کے 3 ملازمین کو 2 لاکھ 77 ہزار 502 ایس او ریگولیشن ٹو کے 6 ملازمین کو 2 لاکھ 41 ہزار 575 ایس او ریگولیشن تھری کے 5 ملازمین کو 2 لاکھ 37 ہزار 472 ایس او ریگولیشن 4 کے 6 ملازمین کو 2 لاکھ 27 ہزار ایس او ریگولیشن 5 کے 7 ملازمین کو 2 لاکھ 44 ہزار 581 ایس او ریگولیشن 6 کے 6 ملازمین کو 2 لاکھ 3 ہزار 75 ? ایس او ایڈمن کے 8 ملازمین کو ایک لاکھ 75 ہزار 414 روپے ایس او بجٹ 5 ملازمین کو ایک لاکھ 71 ہزار 943 روپے ? ایشو برانچ کے 8 ملازمین کو 3 لاکھ 4 ہزار 166 روپے فیکس سیکشن کے 7 ملازمین کو 2 لاکھ 14 ہزار اسسٹنٹ آفس کے 24 ملازمین کو 7 لاکھ 23 ہزار ٹرانسپورٹ سیکشن کے 10 ملازمین کو 19 لاکھ 44 ہزار 330 ? بنوولنٹ فنڈ کے 3 ملازمین کو ایک لاکھ 7 ہزار 793 ? جنرل برانچ سی بی اے کے 24 ملازمین کو 6 لاکھ 10 ہزار 346 ،اکاﺅنٹ برانچ کے 9ملازمین کو 2 لاکھ 96 ہزار 920، کیش سیکشن کے 8 ملازمین کو 2 لاکھ 44 ہزار ایشو برانچ کے 2 ملازمین کو 3 لاکھ 4 ہزار ٹرانسپورٹ سیکشن کے 20 ملازمین کو 19 لاکھ 44 ہزار 330 ? سول آفیسرز مس کے 28 ملازمین کو 10 لاکھ 8 ہزار،ٹرانسپورٹ سیکشن کے 48 ملازمین کو 19 لاکھ 44 ہزار خیبر پختونخوا ہاﺅس اسلام ا?باد کے 47 ملازمین کو 24 لاکھ سول ا?فیسرز مس کے 11 ملازمین کو 10 لاکھ 8 ہزار خیبر پختونخوا ہاﺅس اسلام آباد کے 34 ملازمین کو 24 لاکھ 1915 پختونخوا ہاﺅس مردان کے 10 ملازمین کو 3 لاکھ 57 ہزار شاہی مہمان خانہ کے 20 ملازمین کو 4 لاکھ 75 ہزار 904 ? فرنٹیئر ہاﺅس نتھیا گلی کے 7 ملازمین کو ایک لاکھ 98 ہزار اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے متفرق فہرست میں شامل 10 ملازمین 20 لاکھ 95 ہزار 113 ، اسی طرح ای اینڈ ایڈمن کے ایس او ایڈمن کے متفرق عملے کی لسٹ میں شامل 49 ملازمین کو 20 لاکھ 95 ہزار ،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے 47 ملازمین کو 8 لاکھ 38 ہزار روپے کا اعزازیہ دیا گیا۔