نئی دہلی(نیوزوڈیسک) بھارتی میڈیا سے دعوی کیا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت نے پاک بھارت سیریز مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمنز کے آن لائن جریدے کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام نے کہاکہ اگر بھارتی حکومت نے پاک بھارت سیریز کی اجازت دینی ہوتی تو پہلے ہی دے دیتے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی سرکار کا ماننا ہے کہ بھارتی عوام پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کے حق میں نہیں ہے اسلئے پاکستان کے ساتھ نیوٹرل مقام پر بھی کرکٹ سیریز نہیں ہو سکتی۔دوسری جانب بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ اخبار میں چھپنے والی رپورٹ پر ہمیں کان نہیں دھرنے چاہئیں اور اب اس سیریز کا فیصلہ بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کے دورہ پاکستان سے جڑا ہوا ہے انہوںنے کہاکہ جس طرح پاکستانی عوام بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کے حامی ہیں بالکل اسی طرح بھارتی عوام بھی سیریز چاہتی ہے اور بہت زیادہ پر امید ہوں کہ اس سیریز کے حوالے سے جلد کوئی مثبت چیز سامنے آئے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں