کراچی (نیوزڈیسک) رہنما تحریک انصاف علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہم ایم کیو ایم کو پولنگ ایجنٹس فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی کے آرگنائزر علی زیدی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کل کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے میرپورخاص اور حیدرآباد سے پولنگ ایجنٹس لے کر آرہی ہے۔ ہم ایم کیو ایم کو پیش کش کرتے ہیں کہ ان کے پاس اگر پولنگ ایجنٹس کی کمی ہے تو تحریک انصاف انہیں اپنے پولنگ ایجنٹس دینے کیلئے تیار ہے۔