لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان بھارت کرکٹ سیریز،بگ تھری بھی ہاتھ کرگئے .پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا کوئی فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا،بی سی سی آئی کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے اپنوں پر ہی کھل کر تنقید کی ،لیکن حکومت کی جانب سے اب تک جواب کا انتظار ہے۔ آٹھ سال میں چھ سیریز، چار کا میزبان پاکستان، دو سیریز ہوں گی بھارت میں،یہ ہوا تھا معاہدہ بگ تھری کو تسلیم کرنے کے عوض لیکن بھارتی انتہا پسندوں کو اس معاہدے کا پاس ہے نہ ان کی حکومت کو۔ کرکٹ کھیلنا تو دور بھارتی انتہا پسندوں کو توپاکستان سے بات چیت بھی منظور نہیں، یہی تماشہ دیکھ کر بھارتی بورڈکے سینئر آفیشل نے اپنوں کو آئینہ دکھایا ہے۔ راجیوشکلا نے جو کہا سو کہا ،بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر بھی کہتے ہیں کہ کرکٹ دونوں ملکوں میں بات چیت کی راہ ہمور کر سکتی ہے، یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان سے کھیلنا ہے یا نہیں،یا معاملات کو یونہی رہنے دینا ہے۔ پھر انوراگ یہ بھی کہتے ہیں کہ جب آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان سے کھیل سکتے ہیں تو سیریز کھیلنے سے انکار بلا جواز ہے،لیکن مودی سرکار کو یہ سادی سی بات سمجھ نہیں آ رہی۔ ویسے آٹھ سال میں چھ سیریز ،ابھی تو معاہدے کے مطابق ہونے والی پہلی ہی سیریز کے لالے پڑے ہیں ،آٹھ سال میں کیا کیا ہوگا۔