لاہور(نیوزڈیسک) ریحام خان لندن سے کراچی آتے ہوئے پی آئی اے کے جہاز کے کاک پٹ میں چلی گئیں، معاملہ سامنے پر کپتان کی شامت آ گئی کیونکہ انہیں اب اس جرم کی سزا ملے گی۔بتایا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پاکستان تحریک اں صاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے لندن سے کراچی آتے ہوئے جہاز کے کاک پٹ میں جانے کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔تحقیقات کے مطابق ریحام خان کا کاک پٹ میں جانا ثابت ہو گیا ہے، جس کے بعد پی آئی اے حکام نے جہاز کے پائلٹ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان لندن سے کراچی آتے ہوئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 788 کے کاک پٹ میں چلی گئی تھیں اور کچھ دیر کاک پٹ میں گزارا جس کا پی آئی اے کے حکام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ پی آئے ای حکام نے کہا ہے کہ جہاز کے کاک پٹ میں مسافروں کا جانا خلاف قانون ہے