لاہور (نیوزڈیسک) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں ناقص کار کر دگی پر ’’وائٹ پیپر ‘‘جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر 1700مر یضوں کیلئے صرف1ڈاکٹر دستیاب ہے جس کی وجہ سے صوبے میں صحت کا شعبہ تیزی سے تنزلی کا شکار ہے‘ پنجاب میں ٹی بی کے مر یضوں کی تعداد34لاکھ تک پہنچ چکی ہے ‘70لاکھ سے زائد پنجاب میں ہپائٹس ’’بی ‘‘اور ‘‘سی ‘‘کے مریض ہیں ‘پنجاب کے2450بنیادی مراکز صحت میں فری ادوایات نہ ہونے کے برابر ہیں ‘پنجاب کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں ہارٹ کے مر یضوں کو انجیوگرافی کیلئے6 سے7ماہ اور بائی پاس آپر یشن کیلئے کم ازکم 1سال کا وقت دیا جا تا ہے ‘ایشاء کے سب سے بڑے سر کاری میو ہسپتال میں ایم آئی ار مشین ہی موجود نہیں۔حکومت اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے 10اضلاع کے سر کاری ہسپتالوں کی خود مختاری کے نام پر نجکاری کر رہی ہے ‘2سالوں کے دوران ڈینگی کے60سے زائد مر یض جاں بحق ہوچکے ہیں ۔