ماسکو(نیوزڈیسک) ترکی کی طرف سے روس کاطیارہ گرانے کے بعد روس اورایران کے درمان 80کروڑڈالرزکا ایک اہم دفاعی معاہدہ طے پاگیاہے اوراس پرعمل درآمد بھی شروع ہوگیاہے ۔روس نے اپنے اتحادی ملک ایران کوایس 300فضائی دفاعی نظام کی ترسیل شروع کردی ہے ۔روسی صدرولادی میرپوٹن کے مشیرولادی میرکورٹین نے کہاہے کہ ایران کوایس 300فضائی دفاعی نظام مہیاکرنے کرنے کے معاہدے پرعمل درآمدکاآغازکردیاگیاہے ۔روس اورایران کے درمیان گزشتہ ماہ اس میزائل دفاعی نظام کی ترسیل کے لئے حتمی معاہدہ طے پاگیاتھااوراس پربعض خلیجی ممالک اورریاستوں نے اپنی تشویش کااظہارکیاتھالیکن اس وقت روس کے سرکاری دفاعی ادارے روٹیک کے چیف ایگزیکٹوچیمزوف نے ایک بیان میں کہاتھاکہ روس دیگرخلیجی ممالک کوبھی یہ نظام فروخت کرنے کے لئے تیارہے اوراس معاہدے سے کسی ملک کوخوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔اس دفاعی معاہدے کی مالیت 80کروڑڈالرزہے ۔