کراچی (نیوزڈیسک) مولانافضل الرحمان اورعمران خان اتحادی بن گئے ۔پاکستان کے شہریوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوران کئی انتخابی اتحاددیکھے ہیں لیکن کراچی میں ایک دوسرے کے سخت حریف مولانافضل الرحمان اورعمران خان کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں اتحاد نے سب کوحیران کردیاہے ۔کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اورنگی ٹاﺅن کی یونین کونسل 25میں قومی سطح پرایک دوسرے کے سخت ترین حریف مولانافضل الرحمان اورعمران خان ایک دوسرے اتحادی بن گئے ہیں ۔