ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کی سازشوں کیخلاف حافظ سعید چپ نہ رہ سکے، دل کھول کر بول پڑے

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بی جے پی اور مودی سرکار کی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ مسجدیں اللہ کا گھر ہیں ان کی جگہ کچھ اور نہیں بن سکتا۔ بابری مسجد کی جگہ ان شاء اللہ دوبارہ مسجد ہی تعمیر ہو گی اور اس کے دفاع کیلئے مسلمان اپنی جانیں تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔اگر بی جے پی حکومت نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کرنے کی کوشش کی تو خود ہندوستان میں مسلمانوں کی وہ قوت اور تحریک کھڑی ہو گی کہ اسے سنبھالنا بھارت کے بس میں نہیں رہے گا۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں تشدد اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ محض گھر میں گائے کا گوشت رکھنے کی افواہ پھیلا کر فسادات بھڑکائے جاتے ہیں اور مسلمان باپ بیٹے کو زبردستی گھر سے گھسیٹ کا باہر نکالا اور پھر شہید کر دیا جاتا ہے۔بھارتی مسلمان بہت زیادہ کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔ کشمیر میں قتل و غار ت گری انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ نریندر مودی نے بھارتی فوجیوں کیلئے نئے پیکج کا اعلان کیا ہے کہ جن فوجی اہلکاروں نے کشمیر میں ڈیوٹی کی ہے انہیں وہاں مفت گھر بنا کر دیے جائیں گے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج پہلے سے مقبوضہ کشمیر میں ہے اور وہاں تعینات رہنے والے فوجیوں کو گھر تعمیر کرکے دینے کا مطلب انہیں وہاں مستقبل بسا کر مسلم آبادی کے تناسب کو کم کرنے کی خوفناک سازش ہے۔ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان آنے والے وقت میں یہ بات بھی نہ کر سکے کہ کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔ماضی میں جموں سے لاکھوں مسلمانوں کو اسی طرح ہجرت پر مجبور کیا گیا اور تین دن میں 70ہزار سے زائد کشمیری شہید کئے گئے تھے



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…