نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی کھلاڑیوں کی میچ فکسنگ سے متعلق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی منیجر کا خط منظرعام پر آ گیا ہے۔ مذکورہ خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 2010ء میں بھارتی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔ سری لنکن ٹیم کے سکیورٹی منیجر نے 19 جون 2010ءکو بھارتی ٹیم منیجر کو خط لکھا جس میں انہوں نے تجربہ بلے باز سریش رائنا سمیت 2 کھلاڑیوں پر مشکوک سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک تجربہ کار بھارتی بلے باز نے دمبولا کے ایک ہوٹل میں ایک ایسی خاتون کے ساتھ رات گزاری جس کے بکیز کے ساتھ رابطے تھے۔ یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی فکسنگ سکینڈل کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جب کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں