پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ریحام عمران علیحدگی ،خاتون کے صاحبزادے کا کردار بھی سامنے آگیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان برطانیہ سے کراچی اور پھر لاہور پہنچ گئی ہیں جبکہ میاں بیوی میں علیحدگی سے قبل ریحام خان کے بیٹے ساحر خان کی طرف سے عمران خان سے بدتمیزی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق طلاق سے 2 روز قبل ریحام خان کے بیٹے ساحر خان کی جانب سے عمران خان سے بدتمیزی کی تھی جس پر ریحام خان نے اپنے بیٹے کا ساتھ دیا تھا۔ اس صورتحال میں عمران خان کمرے سے باہر چلے گئے تھے اور ریحام خان کو بلانا چھوڑ دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد عمران خان نے ریحام خان کو لندن جانے سے بھی منع کیا تھا تاہم ریحام نے ان کی ایک نہ سنی اور انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عمران خان کے بیٹے شادی سے ناخوش تھے اور ان کا عمران خان پر علیحدگی کے لیے دباوتھا یہی وجہ ہے کہ صاحبزادوں کی بنی گالہ آمد پر ریحام خان معاہدے کے تحت وہاں سے وقتی طور پر منتقل ہو جایا کرتی تھیں۔ریحام تحریک انصاف میں سیاسی کردار کے لیے بے تاب جبکہ عمران خان موروثی سیاست کے سخت ناقد ہیں۔ پارٹی کے کئی رہنما بھی ریحام کی سیاسی سرگرمیو ں پر نالاں تھے۔ بات یہیں تک نہیں رکی ریحام خان پر تحریک انصاف کے رہنماوں سے فلم بنانے کے لیے پیسے لینے کا بھی الزام لگ گیا اور یوں رنجشیں اور بدگمانیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق برطانیہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہونیوالی ریحام خان کراچی پہنچیں جہاں سے لاہورآگئیں



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…