پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاق نے سندھ میں بڑے آپریشن کا عندیہ دیدیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے خلاف اندرون سندھ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔آپریشن کی حتمی منظوری وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد دیں گے۔ انتہائی باخبر ذرائع نے قومی اخبار کو بتایا کہ رینجرز کو کراچی آپریشن میں انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت جو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں،اس کا دائرہ کار پورے صوبے تک کردیاجائے تاکہ رینجرز ان اختیارات کے تحت دہشت گردوں، ان کے مالی معاونین، رابطہ کاروں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو کہا جائے گا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں جو ہائی پروفائل کیسز زیر سماعت ہیں ان کے چالان ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش کیے جائیں اور تمام ہائی پروفائل کیسز کے گواہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ عدالتیں قانون کے مطابق فیصلے کرسکیں۔جن گرفتار ملزمان نے جے آئی ٹیز میں سنگین انکشافات کیے ہیں، ان کی روشنی میں سنگین جرائم میں ملوث یا جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والی اہم شخصیات کو بھی گرفتار کیا جائے گا، کراچی کی کچی آبادیوں اور مضافاتی علاقوںمیں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع کیلئے انٹیلی جنس بنیادوں پر سروے بھی کروایا جائے گا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…