کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہل کاروں نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب چھاپا مارا ، کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے تینوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ ایک ملزم سیاسی پارٹی کا مقامی عہدے دار ہے۔ رینجرز نے لیاقت آباد کے علاقے قاسم آباد میں بھی ٹارگٹڈ کارروائی کی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔